حیدرآباد۔ 18اگسٹ(اعتماد نیوز) آج منعقدہ آندھرا پردیش اسمبلی اجلاس کو کل
تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وائی ایس آر
کانگریس کے ارکان نے ریاست میں اس پارٹی کے ارکان کے قتل پر برہمی کا اظہار
کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کے مسئلہ پر مباحث کی دعوت
دی جسکو اسپیکر اسمبلی
کے شوا پرساد نے مسترد کر دیا۔ جسکے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے
ارکان نے شدید احتجاج کیا ۔جسکے نتیجہ میں اجلاس کو دو مرتبہ ملتوی کردیا
گیا۔ دو مرتبہ اجلاس ملتوی کرنے کے باوجود بھی احتجاج جاری رہنے پر اجلاس
کو کل تک کے لئے ملتوی کر یدا گیا۔